پاک بھارت میچ ،کوہلی نے گیارہ ہزا ررنز کا سنگ میل عبور کر کے ٹنڈولکر کا 17سال پرانا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

 
0
2776

مانچسٹر جون 16 (ٹی این ایس): بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اتوار کو جب پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں اترے تو انہیں اپنے 11ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 57رنز درکار تھے۔عالمی شہرت یافتہ بلے باز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک مربتہ پھر شاندار اننگز کھیلی اور 11ہزار رنز مکمل کر کے یہ سنگ میل سب سے کم میچوں میں عبور کرنے والے بلے باز بن گئے۔
کوہلی نے محض 222اننگز میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور سابق عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا عالمی ریکارڈ توڑ جنہوں نے 276اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔سچن ٹنڈولکر نے 17سال قبل 2002 میں کانپور کے مقام پر انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ون ڈے میچ میں 11ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان کو ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 8ہزار، 9ہزار اور 10ہزار رنز بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔