لاہور میں تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ جاری‘گرمی کا زور ٹوٹ گیا

 
0
24408

لاہور جولائی 15 (ٹی این ایس): لاہورمیں علی الصبح ہونے والی بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا جبکہ مسلسل بارشوں سے گرمی کا زوربھی ٹوٹ گیا ہے. لاہور میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، صبح سے مسلسل تیز بارش ہورہی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے تاہم بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے.
شہر میں سب سے زیادہ بارش لاہور ائیر پورٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 45 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جوہر ٹاون میں 39، نشتر کالونی میں 34 ملی میٹر اور دیگر علاقوں میں 8 سے 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی. بارش سے والٹن روڈ، ڈیفنس، جوہر ٹاون، نشتر کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی. حکام کی جانب سے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لیے کوششیں جاری ہیں‘ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کہتے ہیں کہ واسا کنٹرولڈ ایریا میں کسی جگہ پانی موجود نہیں ہے‘محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے.
دوسری جانب کراچی میں بھی آج موسم جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے‘محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے باسیوں کو خوشخبری سنا دی بتایا گیا ہے شہر کراچی کا موسم آج جزوی ابر آلود اور مرطوب رہے گا ،گرد آلود ہوائیں چلنے اور مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ہے. صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 کے درمیان رہنےکا امکان ہے. موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 70 فیصد کے درمیان رہے گا شہر میں جنوبی مغربی ہواﺅں کا راج ہے ہے ہوا 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہی ہیں.