موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے ملک خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،سید صمصا م علی بخاری

 
0
14939

لاہور جولائی 18 (ٹی این ایس): صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ سازشوں کے جال بننے والے مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں، آنے والا وقت بھی تحریک انصا ف کا ہی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید صمصا م علی شاہ بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہتر حکمت عملی سے ملک اب خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم، پرنسپل ارسلان اورپی ٹی آئی کے رہنماچوہدری سلیم صادق نے بھی خطاب کیا۔