پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

 
0
10498

لاہور جولائی 19 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کرپشن پربڑے بڑے لوگ قانون کے کٹہرے میں کھڑے ہورہے ہیں۔ لوٹ مارکا دورنئے پاکستان میں نہیں چل سکتا۔ سابق حکومتوں کے ادوار میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔ بدعنوان عناصر نے ملک و قوم کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا۔ ماضی کے حکمرانوں کے ذاتی بینک بیلنس دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتے رہے اور دوسری طرف عوام مسائل کی چکی میں پستے رہے۔ ماضی میں پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا۔ نیا پاکستان شفافیت کی طرف گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بدل رہا ہے اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی جاچکی ہے۔