معروف پاکستانی اداکارہ ردا اصفہانی کی شکایت پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انکی برہنہ تصاویر کے سیکنڈل پر تحقیقات شروع

 
0
38938

اسلام آباد جولائی20(ٹی این ایس):وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)  نے پاکستانی معروف اداکارہ  ردا اصفہانی  کی شکایت پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انکی برہنہ تصاویر کے سیکنڈل پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ذرائع نے ٹی این ایس کو بتا یا ہے کہ”ایک سازش کے تحت  مبینہ طور پراداکارہ کو بدنام کرنے اور انکوں بلیک میل   کرنے      کے لیے اور ان سے  بھاری رقم  حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستانی اداکارہ  ردا اصفہانی کی  کچھ برہنہ سیلفیاںسماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل ہو چکی ہیں”۔سائبر قانون  کے پاس ہونے کے بعد  کسی بھی شخص کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت  قانونی  کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یاد رہےپاکستانی نوجوان ماڈل و اداکارہ ردا اسفہانی کی ایک انتقامی پورن ویب سائٹ پر برہنہ سیلفیاں آن لائن لیک ہوئی ہیں جس کے بعد پوری پاکستانی شوبز انڈسٹری ہل کر رہ گئی ہے ۔ مختلف شوبزنس شخصیات کی جانب سے سیلفیاں آن لائن لیک ہونے کے معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے اور ویب سائٹ بلاک کیے جانے کے مطالبات سامنے آرہے تھے