وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ساہیوال میں 3 اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

 
0
22510

لاہور اگست 25 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ساہیوال میں 3 اضلاع کیلئے صحت انصاف کارڈ کی افتتاحی تقریب سے کہا کہخطاب۔ انھوں نے ماضی میں عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں سے محروم رکھا گیا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سفید پوش عزت و احترام سے نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔ نجی ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا علاج، ادویات اور ٹیسٹ وغیرہ فری ہوں گے، بل حکومت ادا کرے گی۔ صحت انصاف کارڈ کے مریض کو آمد و رفت کیلئے کرایہ بھی دیا جائے گا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 8 امراض کا مفت علاج اور فری فالو اپ ہوگا۔ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ماں اور بچے کو بھی علاج کی خصوصی سہولت حاصل ہوگی۔ 24 اضلاع میں 67 لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ساہیوال کی 25 فیصد، اوکاڑہ کی 29 فیصد اور پاکپتن کی 27 فیصد آبادی کو صحت انصاف کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو صحت انصاف کارڈ دیا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کو بھی مرحلہ وار صحت انصاف کارڈ دیئے جائیں گے۔ علماء، مشائخ، خطیب اور مدارس کے طلبہ کو ہیلتھ کارڈ دیں گے۔ ساہیوال میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسنگ لیب، پکار 15 کنٹرول روم سے عوام کو سہولت ہوگی۔ پولیس کمپلینٹ سیل کے قیام سے امن و امان اور پولیس سے متعلق شکایات کو جلد حل کیا جاسکے گا۔  ساہیوال ڈویژن کیلئے 80 کروڑ روپے کی لاگت کے 7 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ چیچہ وطنی میں 29 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے ماڈل کیٹل مارکیٹ تعمیر کی گئی ہے۔ قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم ساہیوال کی فلڈ لائٹس وغیرہ کی تنصیب 4 کروڑ 26 لاکھ روپے سے کی گئی ہے۔
کمیر میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی تعمیر کا منصوبہ 11 کروڑ 80 لاکھ روپے سے مکمل کیا گیا۔ کمیر کی میونسپل کمیٹی کا آفس ایک کروڑر وپے سے بنایا گیا۔
کمیر کے آر ایچ سی میں ایک کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے درکار سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ رینالہ خورد میں 18 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔ سالانہ ترقیاتی منصوبے میں ساہیوال ڈویژن کیلئے 68 ارب روپے کے 316 پراجیکٹس شامل ہیں۔ ساہیوال ڈویژن کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ سسٹم سے نگرانی کی جائے گی۔ ساہیوال ڈویژن کے جاری منصوبوں کیلئے ترجیحات فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔ ساہیوال کے لئے 3 میگا پراجیکٹ 7 کروڑ 19 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ ساہیوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا جائے گا۔ ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے قیام پر 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ عارف والا سے بہاولنگر تک 2 رویہ سڑک کی تعمیر 67 کروڑ سے مکمل ہوگی۔ عارف والا بائی پاس، این فائیو رائل ہوٹل سے سرور چوک تک بائی پاس 43 کروڑ سے تعمیر ہوگی۔ پنجاب میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 50 کروڑ پودے لگائیں گے۔ پودے لگانا ہی کافی نہیں بلکہ اس کی نگہداشت اصل ذمہ داری ہے۔ یقین ہے کہ ساہیوال کے باشعور شہری پودے لگائیں گے اور ان کی دیکھ بھال کرکے وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔