عزاداردارں کا علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے سے 3 عزادار جاں بحق

 
0
8656

کراچی ستمبر 07 (ٹی این ایس): گلستان جوہر میں جلوس کا علم بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث کرنٹ لگنے سی3 عزادار جاں بحق اور3 جھلس کر زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ بھٹائی آباد سے ہفتہ کو برآمد ہونے والے عزاداران کے جلوس میں شامل علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سی3 عزادار جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ3 عزادار کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جانبحق ہونے والے عزاداروں میں 35 سالہ محمد علی، 13 سالہ حاجی خاصخیلی اور 18 سالہ سونو شاہ زیب شامل ہیں۔ جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 14 سالہ سمیر میر حسن، 22 سالہ افضل آغا اور19 سالہ محسن شاہ شامل ہیں۔