ٹیم کے مفاد میں فیصلہ کرتا رہوں گا، ہم نے پہلے ٹی ٹونٹی میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، مصباح الحق

 
0
17237

لاہور اکتوبر 07 (ٹی این ایس): قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کا مناسب موقع فراہم کرنا چاہیئے‘اس کیلئے مجھے جتنی مرضی تنقید کا نشانہ بنایا جائے‘میں ٹیم کے مفاد میں فیصلہ کرتا رہوںگا۔ مصبا ح الحق نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں ٹیم اچھا نہیں کھیلی لیکن آئیندہ میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی 6 اوورز میں ہماری بیٹنگ اور بالنگ فلاپ ہوئی، ہم نے غلطیاں کی ہیں اور سری لنکن نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے فیلڈنگ کراچی میں اچھی نہیں تھی لیکن کل بہتر فیلڈنگ ہوئی ہے۔مصبا ح الحق نے کہا کہ سری لنکا جب آئی تھی تو لوگ کہہ رہے تھے سب نئے پلیئر کھلا دیں، ہم بڑے کلیئر ہیں کس کھلاڑی کو کھیلانا ہی اور کوشش کریں گے کہ نئے کھلاڑیوں کو زیادہ موقع ملے۔
احمد شہزاد اور عمر اکمل کی واپسی سے متعلق ہیڈکوچ نے کہا کہ عمر اکمل سے متعلق کہا جارہا تھا کہ اس کو چانس نہیں مل رہا جب کہ احمد شہزاد کی پی ایس ایل میں کارکردگی بہت اچھی تھی، احمد شہزاد کی طرح جتنے بھی کھلاڑی ہیں سب کے ساتھ انصاف کرنا چاہئے، کھلاڑی کو مناسب مواقع دینے کے بعد ڈراپ کرنا چاہئے، جتنی بھی تنقید ہو کھلاڑیوں کو مناسب کھیلنے کا موقع دوں گا۔