ایئرفورس کے سول ملازمین کی ملازمت سے برطرفی ،حبیب اللہ کی درخواست خارج سیف اللہ کے معاملے پر وزارت دفاع کو نوٹس

 
0
247

اسلام آباد اکتوبر 30 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ نے ایئرفورس کے دوسول ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دور ان حبیب اللہ کی درخواست خارج کرتے ہوئے سیف اللہ کے معاملے پر وزارت دفاع کو نوٹس جاری کردیا جبکہ عدالت عظمیٰ کے ججز نے پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ پیشہ وارانہ فورس ہے جو دنیا کیلئے ایک مثال ہے،،ہمیں اس پر فخر ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایئرفورس کے دوسول ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔وکیل درخواستگزار نے دلائل دئیے انکے موکل حبیب اللہ کا پیٹ خراب تھا اور صرف تین روز غیر حاضری پر ملازمت سے نکال دیاگیاجبکہ سیف اللہ کو والدہ کیساتھ تھانے جانے پر نوکری سے نکال دیا گیاجسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دئیے کہ تین روز کی چھٹی کیلئے 5 ،5 بہانے کئے گئے،،حبیب اللہ اور سیف اللہ دونوں سگے بھائی ہیں،حبیب اللہ پاک فضائیہ بیس سکردو نہیں جانا چاہتاتھا اس لئے اس نے دل کی تکلیف کا بہانہ کیا ، بعد میں دل کی تکلیف کی جگہ آنکھ کی دوائی کا نسخہ پیش کیا جسٹس عمر عطابندیال بولے دل کی بیماری اور پیٹ کی بیماری غلط ثابت ہوئی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد حبیب اللہ کی درخواست خارج کردی جبکہ سیف اللہ کے معاملے پر وزارت دفاع کو نوٹس جاری کردیا ہے۔