رابی پیرزادہ کا عمرے کی ادائیگی پر جانے کا فیصلہ گلوکارہ رابی پیرزادہ چار دنوں سے شدید ڈپریشن کا شکار،آئندہ چند روز میں عمرے کے سفر کی دستاویز کی تیاری شروع کر دیں گی

 
0
94673

لاہور نومبر 05 (ٹی این ایس): نازیبا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گلوکارہ رابی پیرزادہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری میں رابی پیرزادہ غیر قانونی طور پر سانپ اور مگر مچھ پالنے کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہوئیں،رابی پیرزادہ نے اپنے وکیل بابر افضل کے توسط سے حاضری کی معافی درخواست جمع کروا دی،درخواست میں رابی پیرزادہ کا موقف تھا کہ وہ گذشتہ چار روز سے شدید ڈپریشن کا شکار ہوں جس وجہ سے عدالت پیش نہیں ہو سکتیں۔
عدالت حاضری معافی منظور کرے۔جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے حاضر معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 30 نومبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔جب کہ دوسری جانب شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ ان دنوں شدید ذہنی دبائو کا شکار ہیں اور دوستوں کی مشاورت سے انہوں نے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ آئندہ چند روز میں سفر کی دستاویز کی تیاری شروع کر دیں گی۔
خیال رہے کہ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سائبر کرائم سیل کو درخواست دی تھی۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے درخواست میں سوشل میڈیا سے ویڈیوز ہٹانے کی استدعا کی جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔ اس حوالے سے گلوکارہ رابی پیرزادہ نے بتایا تھا کہ میری ذاتی تصاویر اور ویڈیوز میرے اُس سمارٹ فون میں موجود تھیں جو میں نے کچھ عرصہ پہلے فروخت کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جہاں میں نے یہ موبائل فروخت کیا ان کے خلاف بھی درخواست دے دی ہے۔ تاہم اب سے کچھ دیر قبل پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر نے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔