پی آئی ٹی بی کے ای ٹکٹنگ نظام کے تحت 3 کروڑ سے زائد ای چالان جاری

 
0
10888

لاہور نومبر 05 (ٹی این ایس): پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کیلئے وضع کردہ جدید ای ٹکٹنگ نظام کے تحت اگست2015میں آغاز سے اب تک 3 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار چالان جاری کئے جا چکے ہیں۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کی زیرصدارت جائزہ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ نظام کے تحت ہائی وے اور موٹروے پولیس کی جانب سے دو کروڑ 78لاکھ سے زائد لوگوں کی معاونت کی گئی جبکہ یومیہ چالان کی اوسط تعداد 36 ہزار رہی جن میں 23 ہزار بڑی گاڑیوں اور 10ہزار سے زائد چھوٹی گاڑیوں کے چالان شامل ہیں۔ سب سے زیادہ چالان کمزور ٹائر‘ بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیونگ‘موبائل فون کا استعمال‘ٹوٹا ہوا سائڈ شیشہ اور لین کے غلط استعمال کی مد میں کئے گئے۔