آن لائن ٹرانسپورٹ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے قانون سازی مکمل

 
0
304

کراچی نومبر 08 (ٹی این ایس): حکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی اور بس سروس کو ٹیکس نظام میں لانے کے لیے قانون سازی مکمل کرلی ہے جس کے لیے بل پر آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سندھ میں آئن لائن ٹرانسپورٹ سروس پر دیگر صوبوں کی نسبت کم ٹیکس لگایا جائے گا اور آن لائن بس سروس کو باقاعدہ روٹ پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ذرائعکے مطابق کراچی میں نئی متعارف آن لائن بس سروسز کو محکمہ ٹرانسپورٹ نے اجازت دی ہے۔
خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں 27 جون فنانس بل 2019 پیش کیا گیا تھا جس میں دیگر محصولات کے علاوہ اوبر اور کریم سمیت دیگر آن لائن ٹیکسی سروسز اور آن لائن کاروبار پر بھی پانچ فیصد سیلز ٹیکس لگایا تھا۔فنانس بل میں ٹریننگ سینٹرز پر 5، کولڈ اسٹوریجز پر 13، سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اور پاور ٹرانسمیشن سروس پر 13 اوران ڈور گیمز کے مراکز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا گیا تھا۔