لاہور میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا معاملہ ، آئی جی پنجاب کا نوٹس

 
0
19476

لاہور نومبر 09 (ٹی این ایس): آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے لاہور کے علاقہ باٹا پور میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ انہوں نے ملزمان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔