پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا

 
0
37350

اسلام آباد نومبر 14 (ٹی این ایس): پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیلئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سپارکو کو خط لکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو انٹرنیٹ رسائی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کوشش کریں گے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس فراہم کر سکیں۔
یاد رہے کہ 5اکتوبر کو بھارت نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے وہاں کرفیو لگا دیا تھا اور اب تک وہاں کرفیو لگا ہوا ہے جبکہ انٹرنیت سروس بھی معطل ہے، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی وجہ سے انکی آواز دنیا تک نہیں پہنچ رہی تاہم اب پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر مین انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔