اسلام آباد پولیس کی کاروائی لوگوں کے اکاونٹس کی جعلی چیک بکس تیار کرکے اکاونٹس سے پیسے نکلوانے والا گروہ گرفتار

 
0
10364

اسلام آباد دسمبر 02 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق لوگوں کے اکاونٹس سے جعلی چیک ہائے کے ذریعے رقوم نکوائے جانے کا معاملہ نوٹس میں آنے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رورل زون ملک نعیم صاحب نے ایس ڈی پی او سہالہ DSP رخسار مہدی اور ایس ایچ او تھانہ سہالہ کی نگرانی میں فواد خالد ASIوغیرہ کی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس کے نتیجہ میں تھانہ سہالہ پولیس نے تین رکنی گروہ جس میں نجی بینک کا ایک ملازم بھی شامل تھا تمام کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے کثیر تعداد میں جعلی چیکس وغیرہ اور جعلی چیکس کی تیاری کیلئے استمعال ہونے والے آلات بھی برآمد کر لیے۔۔۔گروہ کا لیڈرنجی بینک کا ملازم ہے جو کہ لوگوں کے اکاونٹس کی انفارمیشن ، اکاونٹ ہولڈر کے دستخط وغیرہ فراہم کرتا تھا جس کی مدد سے جعلی چیک بک تیار کی جاتی اور اکاونٹ ہولڈر کے جعلی دستخط کر کے اکاونٹس سے پیسے نکلوائے جاتے تھے۔ ملزمان نے اسلام آباد اور راولپنڈٰ میں مختلف بینک سے لوگوں کے اکاونٹس سے لاکھوں روپے نکلوانے کا انکشاف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔