راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ھونے پر سری لنکن میڈیا کیلئےایکسلینس ایوارڈ کی تقریب

 
0
14133

راولپنڈی: (ٹی این ایس): جنوبی ایشین اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (سسجا) کے زیر اہتمام پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے تاریخی موقع پر سری لنکا اور دیگر ممالک سے آنے والے اسپورٹس صحافیوں کو “ایکسی لینس ایوارڈ” سے نوازنے کی تقریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ۔راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس ۔راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدل محئی شاہ ۔سرپرست اعلی شکیل اعوان ۔صدر سید محسن علی ۔ناصر نقوی ۔رضوان احسان علی ۔محسن اعجاز۔ناصر اسلم راجہ ۔عبدالجبار فیصل ۔ذوالفقار بیگ۔گیبریل ڈی سوزا۔روزینہ علی ۔شاکر عباسی ۔زاہد فاروق ملک۔خرم شہزاد۔ عارف خان۔اور اصغر علی مبارک نے اپنے خطاب میں غیر ملکی صحافیوں کی تاریخی موقع پر آمد خوش آمدید کہتے ھوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی وجہ سے پاکستان میں طویل عرصے بعد کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے انعقاد کاخواب زندہ تعبیر ہوا جس پر پاکستان کی عوام سری لنکا کی حکومت کی شکرگزار ھے ۔اس موقع پرمہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے بانی صدر ساوتھ ایشین اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی میڈیاکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے تاریخی موقع پر پوری پاکستانی قوم فخر محسوس کررہی ہے۔
تقریب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن ۔راولپنڈی ۔اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔ایوارڈ دینے کی تقریب کاانعقاد سینئر صحافی اصغر علی مبارک نے کیاتھا۔ سپورٹس کے سینئر صحافیوں عبدالمحی شاہ ، رضوان احسان علی ، گیبریل ڈی سوزا ، محسن علی ، محسن اعجاز ، ذوالفقار بیگ ، عارف خان ، ناصر اسلم راجہ ، عبدالجبار فیصل ، روزینہ علی ، شاکر عباسی شکیل اعوان ، زاہد فاروق ملک ، خرم شہزاد۔محسن اعجاز و دیگر غیر ملکی صحافیوں میں ایوارڈز اور تحائف تقسیم کیے۔ راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے چیئرمین عبدالمحی شاہ نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ ایکسلینس ایوارڈ آنے والے صحافیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر اپنی موجودگی کی یاد دلاتارہے گا اوراپنے صحافتی کیریئر میں اس تاریخی لحمے کبھی بھی فراموش نہیں کر پائیں گے ، سسجاکےبانی صدر اصغر علی مبارک نے ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں شمولیت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیاجو ملتان ، پشاور ، کوئٹہ ، کراچی اور لاہور سے آئے تھے سسجاایکسی لینس ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں شاہد ہاشمی ، رضوان احسان علی ، محترمہ ۔سویرا پاشا ، مرزا اقبال بیگ ، طارق سعید ۔ سید یحییٰ حسینی ، خالد ایچ خان ، فرحان نثار ، امبر علی ، روزینہ علی ، بشری گل ، شاہ خالد ہمدانی ، فیصل جاوید مغل ، عبدالواجد اور سری لنکا سے آنے ہوئے صحافیوں چمیلا کاراوٹا ، ایشرا کوڈیکارا ، اوشیتھا ورکاپیتیا ، دیمیتھ ویرسانگھے ، اینڈریو فرنینڈو ، سموسین اروس ، ادارا ڈی سلوا ، سیسنائکا تھے۔ ، ابوبکر آسکر ، وِیچترہ ویرسنگھ کے ڈی جی دانوشکا اراونڈا ، اسیلا وٹھانا ، پرنس گناسیکرا ، الفتف نیواز اور این وی انتھونی کو ۔ صدر رسجا سید محسن علی ۔اصغر علی مبارک ۔محی شاہ نے اس تاریخی موقع پرایکسی لینس ایوارڈز سے نوازہ ۔علاوہ ازیں کرکٹ کی وابستہ نامور شخصیات محمد یامین گونگا ، چاچاٹی ٹونٹی .ماما کرکٹ خالد جلیل ، بابا کرکٹ یاسر حکیم ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر. عبد الرحمن ریسکیو 1122 ، مسعود خان ، شہان راجہ خالد ، سی پی او راولپنڈی اور آئی جی اسلام آباد اور متعدد دیگر کوبھی ایکسیلنس ایوارڈز دیئے گئے ۔