راولپنڈی پولیس کی کاروائی، گینگ ریپ میں نامزد ملزم گرفتار، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

 
0
48175

راولپنڈی دسمبر 17 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی کاروائی، گینگ ریپ میں نامزد ملزم گرفتار، ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر لڑکی سے گینگ ریپ کیا، لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ ریپ میں ملوث ملزم حسنین امجد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ تھانہ کہوٹہ میں مدعی مقدمہ کی مدعیت میں گینگ ریپ کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں ملزمان نے مسماۃ (ن،ق) کے ساتھ گن پوائنٹ پر گینگ ریپ کیا، مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے اپنی سربراہی میں ایس ڈی پی او کہو ٹہ سرکل ملک طارق محمود، ایس ایچ او کہوٹہ انسپکٹر سید ندیم الحسن و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جن کو آئی ٹی ماہرین کی معاونت بھی حاصل تھی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم حسنین امجد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، سی پی او نے ایس پی صدر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں اور مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے تاکہا انہیں کڑی سے کڑی سزا دلوائی جاسکے، ایسے ملزمان معاشرے کی وہ برائیاں ہیں جن کو قانون کے شکنجے میں لانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے