پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ،وزیراعظم نے کورکمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

 
0
10695

اسلام آباد دسمبر 18 (ٹی این ایس): پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا ء سمیت کور کمیٹی کے ممبران کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔
عدالت نے پرویز مشرف کو غدار قرار دے دیا ۔خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے فیصلہ سنایا۔سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔ ۔عدالت نے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔
خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم 2 ایک کی اکثریت سے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007ء کو آئین پامال کیا۔خصوصی عدالت نے 19 جون کو 2016ء کو پرویز مشرف کو مفرور قرار دے دیا تھا۔ مارچ 2014ء کو عدالت نے پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی جانب سے محفوظ کیے گئے فیصلے کو روکنے کا حکم دیا تھا۔
جس پر ترجمان اے پی ایم ایل نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ حیران کن ہے۔غیر آئینی کیس کو آئینی طریقہ سے چلایا گیا ۔فیصلہ کیخلاف درخواست دائر کریں گے۔پرویز مشرف کے وکیل کو سنے بغیر کیس کا فیصلہ کیا گیا اس کیس میں اکسانے والوں اور سہولت کاروں کا نامزد نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے ایم جنسی کا فیصلہ مشاور ت سے کیا ۔ کابینہ ، گورنرز اور کورکمانڈرز کی مشاورت شامل تھی۔ تاہم ڈی ڈی ایس پی آر نے بھی کہا کہ پرویز مشرف غدار نہیں ہوسکتا۔