وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھو ایلنگووان (Mr. Patchamuthu Illangovan) کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

 
0
33107

لاہور دسمبر 18 (ٹی این ایس): عالمی بینک کے تعاون سے صوبے کے سماجی وانفراسٹرکچر کے شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرام اور مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ پنجاب حکومت اور عالمی بینک کا مستقبل میں زراعت،لائیوسٹاک،خوراک،تعلیم،سیاحت، اربن ڈویلپمنٹ اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ عالمی بینک کے تعاون سے جاری سمارٹ پروگرام کی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ۔ سمارٹ پروگرام کو31دسمبر تک ری سٹرکچر کرلیا جائے گا۔

پنجاب سٹیز پروگرام اورپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔ عالمی بینک کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کیلئے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں گے۔ عالمی بینک پنجاب حکومت کا ایک مضبوط پارٹنر ہے۔

سماجی و انفراسٹرکچرکے شعبوں کی ترقی کیلئے عالمی بینک کا تعاون لائق تحسین ہے۔ عالمی بینک کی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ مستقبل میں بھی عالمی بینک سے بہترین کو آرڈینیشن کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے عالمی بینک کے منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہر علاقے کی یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنائی ہے۔ غربت کا خاتمہ اورروزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے معیاری روزگار فراہم کرنا ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوان نہ صرف اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے بلکہ معیشت کی مضبوطی میں بھی اہم کردارادا کریں گے۔ عالمی بینک پنجاب حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کے تحت کام جاری رکھے گا۔کنٹری ڈائریکٹرعالمی بینک نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب میں 9مختلف منصوبوں کیلئے 1.7ارب ڈالر کی مالی معاونت کررہا ہے۔سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی بریفنگ 645ملین ڈالر کے چار منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔بریفنگ

بریفنگ کے دوران عالمی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد میں عالمی بینک کی منیجر آپریشنزملنڈا گڈ(Ms.Milinda Good)،سینئر آپریشنز آفیسرامینہ راجہ اورمختلف شعبوں کے ماہرین شامل تھے۔ صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت،سمیع اللہ چوہدری،نعمان لنگڑیال،سردار حسنین بہادردریشک،باؤ رضوان،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔