پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا فضائیہ کے سابق سربراہ ظفر احمد چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

 
0
12695

اسلام آباد دسمبر 18 (ٹی این ایس): پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ظفر احمد چوہدری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے سابق سربراہ ایئر مارشل ظفراحمد چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ،وہ پاک فضائیہ کے آٹھویں سربراہ تھے ، وہ 3 مارچ 1972سے 15 اپریل1974ء تک پاک فضائیہ کے سربراہ رہے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔