عمران خان کو کوالالمپور اجلاس میں شرکت پر مجبور نہیں کرسکتے، شائد وزیراعظم پاکستان کو کچھ مسائل کا سامنا ہو اس لئے وہ شرکت نہیں کرسکے، مہاتیر محمد

 
0
10997

کوالا لمپور دسمبر 18 (ٹی این ایس): ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو کوالالمپور اجلاس میں شرکت پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کوالالمپور کنونشن سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی اپنی وجوہات ہیں، عمران خان کا فیصلہ ان کی مرضی ہے اور ہم انہیں شرکت کے لیے مجبور نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں کوئی زور زبردستی نہیں، عمران خان شرکت نہیں کرسکے شاید انہیں کچھ اور مسائل کا سامنا ہو، اس سمٹ میں عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی جائیگی، کانفرنس میں 50 سے زیادہ ممالک کو مدعو کیا گیا ہے جن میں سربراہان مملکت بھی شامل ہیں۔مہاتیر محمد نے کہا کہ اس اجلاس میں مذہب اسلام پر بحث نہیں کی جائیگی بلکہ امت مسلمہ پر بات ہوگی جو آج شدید دباؤ کا سامنا کررہی ہے۔