افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں‘چوہدری محمد سرور

 
0
10849

لاہور دسمبر 18 (ٹی این ایس): گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو کمزور کر نے کی سازشیں کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں، بطور ادارہ افواج پاکستان کی مضبوطی ملک وقوم کے لیے لازم ہے ،آرمی چیف جنر ل قمر جاوید قوم کے ہیرو ہیں، 22کروڑ عوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ،ملک وقوم کے مفاد میںہونیوالی قانون سازی میں اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔
بدھ کے روز ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا نے گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات کی جس میں سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی جبکہ تحر یک انصاف کے رکن جی ڈی اے کے چیئر مین علی اشرف مغل کی قیادت میں وفد نے بھی گور نر پنجاب سے ملاقات کی ۔سلیم مانڈی والا سے ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے سب کو ملکر کام کر نا ہوگا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پارلیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط کر رہی ہے جسکے لیے اپوزیشن کو بھی اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔
اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پارلیمنٹ میں حکومت اور اپوزیشن ہمیشہ متحد نظر آ تی ہے جو خوش آئند ہے پارلیمنٹ میں عوامی فلاح و بہبود کے متعلق قانون سازی کے لیے بھی اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے جبکہ تحر یک انصاف کے رکن وجی ڈی اے کے چیئر مین علی اشرف مغل کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عالم اسلام میں ایٹمی اہتھیار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی حامل فوج صرف پاکستان کے پاس ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بالعموم پوری دنیا اور بالخصوص بھارت کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے جسکی مثال اس سال فروری میں سب نے دیکھی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم ،افواج پاکستان اور حکومت پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اندرونی اور بیرونی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کر نے کیلئے ہمہ وقت تیارہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر دشمنوں کو عبر تناک شکست دیں گے چاہے وہ سرحد پر کھڑا دشمن ہو یا سفارتی محاذ پر ہم سب متحد ہو کر دشمنان پاکستان کا مقابلہ کر یں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جار حیت کر نے کی کوشش کی تواس کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا۔