نئے چیف جسٹس کے دور میں لوگ ثاقب نثار کو بھول جائیں گے

 
0
223

اسلام آباد دسمبر 21 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27ویں منصف اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ہفتہ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔جسٹس گلزار احمد 20 دسمبر 2019 کو سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دور میں ان کے بیرون ملک دوروں کے دوران متعدد مرتبہ قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
اسی حوالے سے اردو انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینئیر صحافی مبشر زیدی سے سوال کیا گیا کہ جسٹس گلزار احمد کے متوقع دور میں عدلیہ میں کیا بتدیلیاں آ سکتی ہیں؟یہ بھی سوال کیا گیا کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کے دور میں عدلیہ کا جوٹرینڈ رہا کیا وہ جسٹس گلزار کے دور میں بھی جاری رہے گا۔جس کا جواب دیتے مبشر زیدی کا کہنا تھا کہ جسٹس گلزار کے دور میں لوگ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھول جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ جسٹس گلزار کے پہلے ایک دو مہینوں میں خاموشی نظر آئے مگر اس کے بعد سوموٹو نوٹسز کا سلسلہ چل نکلے گا۔خیال رہے کہ نئے چیف جسٹس گلزار احمد نے آج ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔اب سے کچھ دیر قبل ہی وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس کے مابین ملاقات بھی ہوئی تھی۔ی۔ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔
وزیراعظم اور مسلح افواج کی چیف جسٹس سے رسمی ملاقات حلف برداری تقریب کے بعد ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔تینون مسلح افواج کے سربراہان نے بھی جسٹس گلزار کو مبارکباد پیش کی۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی تھی۔