وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان کی چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات

 
0
289

اسلام آباد دسمبر 21 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان،مسلح افواج نے نئے چیف جسٹس گلزار احمد سے ملاقات کی۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس گلزاراحمد سے ملاقات کی۔ملاقات میں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔ وزیراعظم اور مسلح افواج کی چیف جسٹس سے رسمی ملاقات حلف برداری تقریب کے بعد ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی گی ۔
تینون مسلح افواج کے سربراہان نے بھی جسٹس گلزار کو مبارکباد پیش کی۔ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے دونوں کے درمیان ملاقات چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں ہوئی ۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نئے چیف جسٹس کے اہلخانہ نے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں ۔
مسلح افواج کی قیادت نے نئے چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اپنی مدت ملازمت پوری کرکے گذشتہ روز ریٹائر ہوگئے تھے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیںِ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 18 جنوری کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالا تھا۔
انہوں نے بطور چیف جسٹس کوئی ازخود نوٹس نہیں لیا۔ تاہم جسٹس گلزار احمد اگلے تین سال تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔ صدر پاکستان عارف علوی نے جسٹس گلزار سے عہدے کا حلف لیا۔ واضح رہے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس گلزار احمد پہلا دو رکنی بینچ بھی تشکیل دے چکے ہیں جو خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔