پرویز مشرف کی جگہ مجھے پھانسی دے دی جائے بحیثیت پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہوں، عام شہری کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

 
0
2666

اسلام آباد دسمبر 21 (ٹی این ایس): ایک عام پاکستانی شہری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہو گئی ہے جس شہری نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جگہ سزائے موت دے دی جائے ۔ تفصیل کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے اظہار محبت کرتے ہوئے عام شہری کا کہنا تھا کہ بحیثیت پاکستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہوں، پارلیمنٹ میں سب چور بیٹھیں ہیں، شہری نے کہا کہ جب خانہ کعبہ پر حملہ کیا گیا تو اللہ نے پرویز مشرف کو منتخب کیا کہ وہ خانہ کعبہ کو دہشتگردوں سے آزاد کرائیں۔


یاد رہے خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا ، 169 صفحات پر مشتمل فیصلے میں جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ بھی شامل تھا ۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ جنرل پرویز مشرف نے سنگین غداری کے جرم کا ارتکاب کیا، ان پر آئین پامال کرنے کا جرم ثابت ہوتا ہے اور وہ مجرم ہیں، لہذا پرویزمشرف کو سزائے موت دی جائے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں گرفتار کرکے سزائے موت پرعملدرآمد کرائیں۔ اگر پرویز مشرف مر بھی جائیں تو لاش ڈی چوک لا کر تین دن تک لٹکائی جائے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے دعویٰ کیا کہ پرویز مشرف نے خانہ کعبہ کو دہشتگردوں سے آزاد کرایا تھا جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جہیمان العتیبی نامی ایک سعودی سابق فوجی نے اپنے 400 ساتھیوں کے ہمراہ خانہ کعبہ پر حملہ کیا تھا۔ سعودی عرب نے فرانس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں انہوں نے فرانس سے مدد طلب کی ۔ جس پر فرانس نے تین کمانڈوز کو سعودی عرب بھیجا، تینوں کمانڈوز نے بے ہوشی کی گیس چھوڑ کر خانہ کعبہ میں دہشتگردوں پر دھاوا بول دیا اور دہشت گردوں سے آزاد کرایا۔