وسیم اکرم کی سنچری، او جی ڈی سی ایل نے ایف ایف سی کو ہرا دیا اوجی ڈی سی ایل کے 204رنز کے جواب میں ایف ایف سی 107رنز بنا سکی

 
0
1786
اوجی ڈی سی ایل سپورٹ بورڈ کے صدرطارق قریشی وسیم اکرم کو شاندار بیٹنگ کرنے پر شیلڈ دے رہے ہیں

اسلام آباد دسمبر 22 (ٹی این ایس): آئل اینڈ گیس ٹی 20چیمپئن شپ کے میچ میں وسیم اکرم کی شاندار سنچری کی بدولت او جی ڈی سی ایل نے ایف ایف سی کو شکست دےدی ،اوجی ڈی سی ایل کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 204رنز بنائے، وسیم اکرم نے 4چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 104رنز بنائے،جمشید اور ابراہیم نے بھی ٹیم کے ٹوٹل کو 204رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،پہاڑے جیسے ہدف کے تعاقب میں ایف ایف سی کی پوری ٹیم 19.2اوورز میں 107رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی،یحییٰ تجوید اور ابراہیم نے تین تین کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا۔او جی ڈی سی ایل سپورٹس بورڈ کے صدر طارق قریشی نے شاندار بیٹنگ کرنے پر وسیم اکرم کیلئے 10ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم احمد نے بھی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی ۔