آر اے بازار کے علاقہ میں ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک

 
0
358

راولپنڈی دسمبر 23 (ٹی این ایس): آر اے بازار کے علاقہ میں ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی پوٹھوہار کو موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی، تفصیلات کے مطابق 03 موٹر سائیکل سوارمسلح اشخاص شہری شبہیہ الحسنین کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے، موبائل چھیننے پر مزاحمت کی تو ایک ڈاکو نے فائر کیا۔ ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ڈاکو گولی لگنے سے موقعہ پر ہلاک ہو گیا. ایس ایس پی آپریشن اور ایس پی پوٹھوہار موقع پر پہنچ گئے ہلاک ڈاکو کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا۔ گردونواح میں لگے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی فرار ڈاکوؤں کو جلد ٹریس کیا جائے گا۔