بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر سے فوج نکالنے کافیصلہ فوج کی 72 کمپنیوں کومقبوضہ کشمیر سے نکال کر بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا

 
0
557

دہلی دسمبر 25 (ٹی این ایس): بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے فوج کی 72کمپنیوں کو واپس بلانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بھارتی وزار ت داخلہ نے چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری سری نگر کو احکامات سے آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 72 کمپنیوں میں تقریبا 7 ہزار 2سو بھارتی فوجی ہیں، جنہیں کشمیر سے نکال کر بھارت کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔
یاد رہے بھارت فوج کے مظالم مقبوضہ کشمیر میں آج بھی جاری ہیں، اور لاکھوں کی تعداد میں بھارت فوجی مقبوضہ کشمیر پر تعینا ت کئے گئے ہیں۔ جو کشمیری مسلمانوں پر ظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم کشمیری مسلمان بھارتی فوج کے کرفیو کو پامال کر کے مظاہر ے کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارت فوج کا کرفیو 142ویں دن میں داخل ہو گیا ہے، شہری کو خوراک اور اودیات کی قلت کا بھی سامنا ہے، اب بتایا گیا ہے کہ بھارت لاکھوں میں سے صرف 7 ہزار فوج کو کشمیر سے نکالے گا۔
یاد رہے اس سے قبل سینئر تجزیہ کار ارشد شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے میں سے ایک براہموس رجمنٹ مقبوضہ کشمیرمین تعینات کردیا ہے۔ براموس ریجیمنٹ مزائل مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا ہے ۔ ارشد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سپائک میزائل بھی ایل او سی پر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ میزائل اسرائیلی ساخت کے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کچھ روز کے دوران غیر معمولی نقل و حرکت کی ہے۔ جس کے بعد پاکستان آرمی نے چوکنا ہو گئی ہے اور بھارت جارحیت کا موتوڑ جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔