اگلے سال ملک میں الیکشن ہوسکتے ہیں، قمر زمان کائرہ کا دعویٰ

 
0
434

اسلام آباد دسمبر 25 (ٹی این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ اگلا سال الیکشن کا سال ہے، اگلے سال ہر حال میں الیکشن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سب جماعتیں اب مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان ہاوس چینج نہیں، نئے الیکشن کی ضرورت ہے، نئے الیکشن اس ملک کا تقاضہ ہیں، اگلا سال بالکل الیکشن کا سال ہے۔ قمر زمان قائرہ نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ،ہمیں حکومت سے کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے،شہباز شریف کی بڑی ذمہ داری ہے، حالات کا تقاضہ ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں، مریم بی بی سے بھی گزارش ہے کہ وہ چپ کا روزہ توڑیں، ہم جلسہ کرکے رہیں گے۔
اپنا سیاسی حق استعمال کرتے ہوئے کس جگہ پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، انتظامیہ کا کام سیکیورٹی دینا ہے، عدالت نے جلسہ کر نے کی اجازت دی ہے ہم جلسہ ضرور کرینگے ،آرمی چیف کی توسیع سے متعلق حکومت بل لائے گی تو ہماری پارٹی لائحہ عمل دے گی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں حکومت سے کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اطلاع کرنی ہے کہ اپنا سیاسی حق استعمال کرتے ہوئے کس جگہ پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، انتظامیہ کا کام سیکیورٹی دینا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ یا حکومت سے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، ہم عدالت کے مشکور ہیں جس نے ہمیں اجازت دی ہے، انشاءاللہ ہم جلسہ کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج بھی پاکستان ایک بہت بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے، نہ فوج اور نہ ججز، ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، جو ادارہ بھی آئین سے باہر جائے گا تو اپنا اعتراض ظاہر کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے،تاہم پنجاب حکومت نے انہیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔