بابائے قوم قائداعظم کے یوم پیدائش پر پوری قوم و کرسمس کے موقع پرمسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک

 
0
472

اسلام آباد دسمبر 25 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا قائد اعظم کے یوم پیدائش و کرسمس کے موقع پر مبارکباد، ان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم کے یوم پیدائش پر پوری قوم و کرسمس کے موقع پرمسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پوری قوم مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہو، کرسمس محبت اور امن کی عکاسی کرتا ہے، آج محبت کے پرچار کا دن ہے، حضرت عیسیٰ ؑ دنیا میں محبت، درگزر اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے تھے، پاکستان کا آئین قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، پیپلزپارٹی بلا مذہبی تفریق کے تمام پاکستانیوں کا سیاسی گھر اور خاندان ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور کرتی رہیگی، ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کیلئے مسیحی برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسیحی برادری سمیت دیگر اقلیتں پاکستان میں بالکل محفوظ ہیں اور برابر کے شہری ہیں، مغرب کا پاکستان کا اقلیتوں سے امتیازی سلوک کا پروپیگنڈہ بےبنیاد ہے۔