مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پر وقار تقریب پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے

 
0
293

کراچی دسمبر 25 (ٹی این ایس): مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی ہیں۔پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب میں خواتین کیڈٹس کا دستہ بھی شامل ہے۔پاک فضائیہ کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوا۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی144 ویں یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا۔
مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئی ہیں جو خوب صورت منظر پیش کررہی تھیںمزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پٴْروقار تقریب میں بابائے قوم کو سلامی پیش کی گئی۔اہم حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری مزار قائد پر حاضری دے کر اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے دن ایک عظیم رہنما کی پیدائش ہوئی، جس نے بر اعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان عطا کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ صدر نے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کی الگ شناخت اور سیاسی سمت کا تصور دیا، عظیم رہنما قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہمیں متحد ہو کر قائد اعظم کی تعلیمات پر قائم رہنے کے عزم کا اعادہ اور ترقی کیلیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کے رہنما اصول اپنا کر ہم اپنے مقاصد حاصل کرسکتے ہیں، قائداعظم ا?خری سانس تک مثالی جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کے لیے پٴْرعزم رہے۔
ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر نئے پاکستان کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج کے دن ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے شکار عوام کو نہیں بھولنا چاہیے، آج دنیا کے سامنے بھارتی آئین کے نام نہاد سیکولر چہرے کا نقاب اتر چکا ہے۔