آج ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں کرسمس کے موقع پر کرسچن اسیران و سٹاف کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا گیا

 
0
934

فیصل آباد دسمبر 25 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل نے کرسمس کے موقع پر کرسچن اسیران و سٹاف میں خصوصی تحائف تقسیم کیے اور کرسمس کیک کاٹا، اس موقع پر ان کے ساتھ ایس پی جیل علی اکبر ڈی ایس پی سرور اور مجسٹریٹ لبھا مسیح بھی موجودتھے۔ انھوں نے کرسچن اسیران و سٹاف کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کو کرسمس کے حوالے سے بہتر انتظامات کرنے پر مبارک باد دی۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات سعیداللہ گوندل نے کہا کہ کرسچن پاکستان کی دو فیصد آبادی ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا بھی انتہائی اہم رول ہے۔ پاکستان میں عیسائی اقلیتی برادری کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہےاور ان کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔