سعودی وزیرخارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات میں کوالالمپور سمٹ کو زیربحث لایا جاسکتا ہے

 
0
294

اسلام آباد دسمبر 26 (ٹی این ایس): سعودی وزیر خارجہ انتہائی اہم دورے پر پاکستان پر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سعودی وزیرخارجہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا فیصل بن فرحان السعود پاکستان کا پہلا دورہ کررہے ہیں۔ سعودی وزیر خارجہ اہم منصب سمیت وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ وزارت قانون کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تاہم واضح رہے یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب پاکستان نے سعودیہ عرب کے کہنے پر ملائشیا ء میں ہونے والی مسلم ممالک کی سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ کوالاالمپور سمٹ سے متعلق ہو سکتا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب سمیت عرب امارات نے ملائیشیاء سمٹ میں شرکت نہیں کی تھی۔
جس پر صدر ترک نے کہا تھا کہ سعودیہ عرب نے ہی پاکستان کو دھمکی دے کر سمٹ میں شرکت سے روکا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کوالالپمور سمٹ کے حوالے سےنا خوشگوار صورتحال کا ذمے دار دفتر خارجہ کو ٹھہرانا غلط ہے۔پاکستان کو جب اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تو دفتر خارجہ نے حکومت کو احتیاط سے قدم اٹھانے کا مشورہ دیا تھا۔چونکہ سعودی عرب اور اس کے عرب اتحادی کانفرنس کو شک کی نظر سے دیکھ رہے تھے کہ اس لیے حکومت کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ اس حوالے سے کھلے عام کوئی واضح موقف اختیار کرنے سے گریز کیا جائے تاہم وزیراعظم آفس نے دفتر خارجہ کی ایڈوائس کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستان کی کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی تھی۔
بعدازاں سعودی عرب کے دباؤ کے بعد پاکستان نے سمٹ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔