مریم نواز کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرنے والا ہائیکورٹ کا بنچ تحلیل ہو گیا

 
0
219

لاہور دسمبر 26 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا بنچ تحلیل ہو گیا۔مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔مریم نواز کی درخواستوں پر گزشتہ روز سماعت ہونی تھی تاہم درخواستوں پر سماعت کرنے والا نچ تحلیل ہو گیا ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بنچ موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث تحلیل ہوا۔لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کے فیصلے کے بعد ہی کیس کی سماعت ہو گی۔عدالت نے حکومت کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 26 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی تھی۔وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف کر دی تھی۔