ترکی میں تارکین وطن کی کشتی جہاز سے ٹکرا گئی کشتی جھیل میں ڈوبنے سے 7 افراد جاں بحق، مرنے والوں میں پاکستانی بھی شامل

 
0
19735

ترکی دسمبر 26 (ٹی این ایس): ترکی میں غیر ملکی تارکین کی کشتی ڈوبنے سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں تارکین وطن کی کشتی جھیل میں ڈوب گئی ہے۔جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔کشتی میں سوار 64 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ جھیل ایران کی سرحد کے قریب ہے ، جہاں سے اکثر تارکین وطن یورپ جانے کے لیے ترکی میں داخل ہوتے ہیں۔
کشتی جہاز کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے ڈوبی۔خیال رہے کہ ترکی تارکین وطن کے لئے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے کا ایک اہم راستہ رہا ہے۔یورپ جانے کے شوقین بہت سے لوگ اسمگلروں پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں خطرناک زمینی اور سمندری راستوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے نتیجے میں اکثر اموات ہوتی ہیں۔