تھانہ روات SHO ملک کاشف کی کامیاب کاروائی 9 جواری گرفتار ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے سمیت 16 موبائل برآمد

 
0
443

راولپنڈی دسمبر 27 ( ٹی این ایس): تھانہ روات SHO ملک کاشف کی کامیاب کاروائی 9 جواری گرفتار ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے سمیت 16 موبائل برآمد ملزمان پولیس فاؤنڈیشن کالونی  میں جوۓ کی محفل سجاۓ بیٹھے تھے پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ھدایت پر ایس پی صدر راۓ مظھر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں تھانہ روات پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ پولیس فاؤنڈیشن کالونی گلی نمبر 13 میں جوۓ کی محفل لگی ہوئی ھے جس پر ایس ایچ او روات نےسب انسپکٹر جمال نواز کے ہمراہ پولیس ملازمین ۔مبشر ۔اسد صغیر ۔عامر ۔آصف اور بلال وغیرہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی  پولیس ٹیم نے موقع پر چھاپہ مار کر 9 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے داؤ پر رقم ایک لاکھ اٹھارہ ہزار روپے سمیت 16 موبائل برآمد کر لئے پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ھے