سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کی بڑی کامیابی، پولیس پر فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

 
0
294

راولپنڈی دسمبر 28 (ٹی این ایس): تھانہ ائرپورٹ  کے ایریا میں ملزمان نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی جس سے کانسٹیبل وحید اقبال زخمی ہوا، ملزمان کی گرفتاری کا  ٹاسک ایس پی سیدعلی کو دیا گیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہارسید علی نےسٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کوبریفنگ دیتےہوئےبتایا کہ پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئےملزمان کوگرفتار کیاجنھوں نے پولیس ناکہ پر پولیس پر فائرنگ کی اور پولیس کانسٹیبل کو زخمی کردیا، ملزمان کو شناخت پریڈ کےلیےجیل منتقل کردیا گیا ہے۔ سی پی او راولپنڈی نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار اور ائرپورٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرکے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے سخت سزا دلوائی جائے