راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(ربجا) کی جنرل باڈی کا اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں ربجا کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی

 
0
473

اسلام آباد دسمبر 28 (ٹی این ایس): اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت رسول مقبول سے ہوا ۔اسی سال ربجا کے ممبر سلمان محمود اور محترمہ گلزار شیریں وفات پا گئے تھے ان کی مغفرت کے خصوصی دعا کروائی گئی، فنانس سیکرٹری فہیم زبیر عباسی نے فنانس کے متعلق سالانہ بجٹ کی رپورٹ پڑھ کر سنائی اور رپورٹ کی کاپیاں ممبران میں بھی تقسیم کروائی گئی جیسے متفقہ طور پر ہاتھ کھڑے کر کے منظور دے دی گئی۔اس کے بعد جنرل سیکرٹری مس شمیم آرا نے سالانہ جنرل رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے سال بھر کی کاروائی کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا جس میں تقریب حلف برداری ،رمضان پیکج، ٹریننگ ورکشاپ ممبران کے کارڈ، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں سے علاقائی اخبارات کی ریکوری کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔رپورٹ پیش کرنے کے بعد وقفہ سوالات کیا گیا جس میں ممبران نے موجودہ باڈی کے کاموں سراہا اور مزید بہتری کے لیے اپنی تجاویز بھی اس موقع سابق صدر ربجا محترم جاوید اقبال چوہدری ،محترم قربان ستی، محترم اسحاق چوہدری، سابق ایم ڈی اے پی پی محمد ریاض،راجا بشیر عثمانی،اظہر حسین قاضی، رشید مغل، شکیل احمد تنولی، چوہدری عدنان بری، دیگر سینئیر ممبران نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے موجود باڈی کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب جنرل باڈی کروانے پر ربجا کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی،جنرل سیکرٹری مس شمیم آرا نے رپورٹ منظوری کے لیئے پیش کی۔ جس پر تمام ممبران نے ہاتھ کھڑے کر کے تائید کی ۔راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد تمام معزز ممبران کو جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہا اور ممبران کا شکریہ ادا بھی ادا کیا۔جو اپنی گوناگو مصروفیات سے ٹائم نکال کر آئے اور آج کی جنرل باڈی کے اجلاس کو کامیاب کروانے میں اہم رول ادا کیا۔صدر نثار احمد نے کہا کہ یہ سال میڈیا کیلئے انتہائی مشکل ترین سال رہا مختلف اخبارات سے ورکروں کو بیروزگار کیا گیا کئی کئی ماہ تک تنخواہوں کا نہ دینا جس کی وجہ سے کارکن کافی مایوس رہے اور معاشی مسائل کا شکار رہے ربجا نے مختلف احتجاجی مظاہروں میں آر آئی یو جے کے ساتھ مل ہر فورم پر اپنے صحافی بھائیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، صدر نثار احمد نے کہا ہمارے معزز ممبران نے ایک سال کے لئے جو زمہ داریاں دی تھیں ہم نے ممبران کے اعتماد پر اترنے کی پوری کوشش کی ہے راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن علاقائی اخبارات کی نمائدہ تنظیم ہے اور علاقائی اخبارات کی معاشی مسائل کو حل کروانے اور ان کی ترقی کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے یہی وجہ ہے کہ ربجا نے ایک پروگرام میں بطور مہمان خصوصی مشیر خاص اطلاعات و نشریات محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ کا انتخاب کیا جنہیں ہم نے علاقائی اخبارات کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی،جسے الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پورے ملک میں سنا گیا اور ربجا کی اس کاوش کو سرہا گیا جنرل باڈی کے اجلاس کی تقریب میں عامر سجاد سید صدر آر آئی یو جے نے خصوصی طور پر شرکت کی جنہوں نے ربجا پورے سال کی کارکردگی کو سراہا اور بروقت جنرل باڈی کا اجلاس کر وا کر جمہوری عمل کو پروان چڑھا نے پر ربجا کی ایگزیکٹو اور گورنگ باڈی کو مبارک باد پیش کی، اجلاس کے آخر صدر ربجا نثار احمد نے موجودہ باڈی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ الیکشن تک عارضی طور پر یہ باڈی اپنے فرائض نبھاتی رہے گی الیکشن کمیٹی کے بطور چیئرمین اقبال جعفری کے نام کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی گئی