کابینہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 19 ارب 29 کروڑ 98 لاکھ کے فنڈزجاری

 
0
330

اسلام آباد دسمبر 30 (ٹی این ایس): وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 19 ارب 29 کروڑ 98 لاکھ کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 39 ارب 98 کروڑ 64 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے راولپنڈی میں 200 بستروں پر مشتمل گائناکالوجی سنٹر کے قیام کے لئے ایک ارب 26 کروڑ 33 لاکھ، کراچی میں گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 2 ارب، کراچی میں فلائی اوورز کی تمعیر کے لئے 89 کروڑ 32 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت منگھو پیر روڈ کی تعمیر کے لئے ایک ارب 6 کروڑ 41 لاکھ، کراچی پیکج کے تحت کے ایم سی کی فائر فائٹنگ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کے لئے 85کروڑ 50 لاکھ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے 12 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔