حکومت نے سب سے بڑا این آر او دے دیا وزیراعظم نے نیب آرڈیننس 2019 ء کے ذریعے نیب سے پریشان دوستوں اور سیاسی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کیا

 
0
238

اسلام آباد دسمبر 30 (ٹی این ایس): حکومت نے نواز شریف کو باہر بھیجنے کے بعد سب سے بڑا این آر او دے دیا۔ تفصیل کے مطابق سینئر تجزیہ کار ماریہ میمن کے اردو نیوز پر شائع تحریر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت نے سال کے اختتام پر سب سے بڑا این آر او پلس دے دیا ہے۔ ماریہ میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے قبل ہی عمران خان این آر او نہ دینے کے حق میں تھے اور اعلان بھی کیا تھا کہ کسی بھی اپوزیشن رہنما کو این آر او نہیں ملے گا۔
تاہم نیب آرڈیننس جاری کرکے وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا ” این آر او پلس” دے دیا ہے۔ انہوں نے نیب زدہ بزنس مین دوستوں تک بچانے کیلئے نیب آردیننس جاری کیا جس کے بعد عمران خان نے اس بات کا برملا اظہار بھی کیا کہ میرے جو دوست نیب مقدمات سے پریشان تھے وہ بھی اب خوش ہونگے۔ ماریہ میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے سب سے بڑا این آر او پلس دے دیا ہے۔
واضح رہے اسے سے قبل نوزشریف کے باہر جانے کے حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال میں پیش رفت دراصل این آر او کا حصہ تھا ۔ جس کے تحت نوازشریف کو باہر بھیجا گیا ہے۔ اب چونکہ ن لیگ کسی بھی قسم کا این آر او نہ لینے اور حکومت کی جانب سے این آر او نہ دینے کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں تو دونوں کے لیے اپنی پوزیشن کا دفاع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
تاہم ایک بار پھر نیب آرڈیننس 2019 ء کرتے ہوئے بزنس مین سمیت کئی سیاسی رہنماوں کو تحفظ فراہم کرنے پر ماریہ میمن نے کہا ہے کہ حکومت کا سب سے بڑا این آر او جاری کردیا ہے۔ اس سے قبل روٴف کلاسرا نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو تو نہ بدل سکے تاہم خود تبدیل ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اقتدار یا عوام سے ملی پذیرائی کا انتخاب کرنا تھا جس پر عمران خان کا فیصلہ ہم سب کے سامنے ہیں۔ نوازشریف اور آصف علی زرداری جو 10 سال میں نہ کر سکے، خواہش عمران خان نے چند لمحوں میں پوری کردی۔