خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں شدید سردی کے باعث تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع

 
0
361

پشاور دسمبر 31 (ٹی این ایس): خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی اداروں میں شدید سردی کے پیش نظر تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کر دی۔ قبل ازیں صوبائی حکومت نے 22 دسمبر تا 31 دسمبر تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات پر مشیر تعلیم ضیاء الله بنگش نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ایک ہفتہ تک مزید تعطیلات کا اضافہ کر دیا۔ یکم جنوری تا 7 جنوری تک ہونے والی تعطیلات کا اطلاق خیبر پختونخوا کے تمام میدانی علاقوں کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہو گا۔