اوجی ڈی سی ایل نے پی اویل کو84رن سے شکست دے دی پی او ایل کی ٹیم 185رن کے تعاقب میں101رن بناکرپویلین واپس لوٹ گئی

 
0
40289

اسلام آباد جنوری 13 (ٹی این ایس): اوجی ڈی سی ایل نے اوجی سی سی ٹورنامنٹ کے میچ میں پی اوایل کو84رن سے شکست دے دی،پی او ایل نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا،اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے شاندار اوپننگ دیکھنے میں آئی،وسیم اکرم نے بہترین اننگ کھیلتے ہوئے 53رن بنائے اورساتھی کھلاڑیوں وقاراور اظہر کو بھرپور سپورٹ کیا،ابراہیم نےتیز ترین 40رن بناکراوجی ڈی سی ایل ٹیم کو20اوورزمیں185رن کے ٹوٹل پرپہنچنے میں مدد دی،اوجی ڈی سی ایل کی اننگ کے جواب میں پی او ایل کی ٹیم18.2اوورز میں 101رن بناکرپویلین واپس لوٹ گئی،پی او ایل کے کھلاڑی یاسرعباس کے51رن بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے،ابراہیم اور ثاقب اللہ نے تین تین وکٹس حاصل کیں،ابراہیم نے بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔