فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ

397

: حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چھ ماہ سے خیبرپختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبرپختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیرعلی پشاور کے میئر ہیں۔

اس حوالے سے حاجی غلام علی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گورنر کے حوالے سے خبریں وہ بھی سن رہے ہیں تاہم جب تک اعلامیہ جاری نہیں ہوجاتا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کے اتفاق کے بعد اعلامیہ جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔