وزیراعلی کے پی، وزرا اور معاونین کو مردان جلسے میں شرکت سے روکنے کا حکم

383

این اے 22 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزیراعلٰی کے پی کے، گورنر، وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی کو 13 اکتوبر کو پی ٹی آئی مردان جلسہ میں شرکت سے روکنے کا حکم جاری کردیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مردان نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر مردان کو مراسلہ لکھا ہے کہ جلسہ میں ریاستی وسائل کے استعمال نہ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔الیکش کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مردان جلسہ میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے 12 اکتوبر کو مردان جلسہ میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی ہدایت بھی جاری کی ہے