سنٹورس مال آتشزدگی ،، انکوائری کمیٹی کا اجلاس، مال کا دورہ۔۔ حیران کن انکشافات

281

 گزشتہ روز سنٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد مال کو سیل کردیا گیا تھا جبکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی انکوائری کمیٹی نے ایڈینشل کمشنر شہریار عارف کی سربراہی میں سنٹورس مال کا دورہ کیا جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایمرجنسی مینجمنٹ اور ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول بھی ہمراہ تھے

کمیٹی کل دوبارہ سنٹورس مال کا دورہ کرے گی ،، سنٹورس مال کے حوالے سے باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ناجائز تجاوزات کی گئی ہیں جبکہ سنٹورس مال کے پلاٹ کی الاٹمنٹ اور تعمیرات میں بھی فرق موجود ہے یاد رہے اس قبل بھی سنٹورس مال کے خلاف تجاوزات کا آپریشن کیا جا چکا ہے اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے بھی روڈ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا تھا سنٹورس مال کے باہر نکلنے کے لیے بنایا گیا ریمپ بھی مین روڈ اور حد سے تجاوز ہے

سی ڈی اے کے دستاویزات کے مطابق سنٹورس مال کا پلاٹ شاپنگ مال اور ہوٹل کے لیے الاٹ کیا گیا تھا جبکہ تین ٹاورز میں ایف اے آر کورڈ ایریے پر تعمیرات کر لی گئی تھیں اور ہوٹل کے لیے ایف اے آر نہیں بچا تھا جس وجہ سے ہوٹل تعمیر نہیں کیا گیا،، سی ڈی اے ذرائع کے مطابق سنٹورس مال کے مال کی کمپلیشن بھی نہیں لی گئی