آڈیو لیکس میں ملوث انٹیلی جنس ایجنسی کا پتہ لگانے عدالت جائیں گے، عمران خان

262

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیولیکس کو قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دے دیا۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیولیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کےپورےحفاظتی نظام پر سوالات اٹھتےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ بطور وزیراعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن بھی Bugged تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان آڈیوز کی پڑتال کیلئے عدالت سےرجوع کا ارادہ رکھتےہیں تاکہ ایک جے آئی ٹی کے ذریعےسراغ لگایا جاسکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی Bugging (فون ٹیپ) کی ذمہ دار ہے اور کون یہ آڈیوز جاری کررہا ہے جن میں سے بہت سی ایڈٹ شدہ (ترمیم شدہ) ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق نہایت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سے جڑے حساس موضوعات پر گفتگو کو غیرقانونی طور پر ریکارڈ اور پھر ہیک کیاگیا۔ نتیجتاً پاکستان کی قومی سلامتی کےحوالے سےمعلومات پوری دنیاکےسامنےآشکار ہوکر رہ گئیں۔