اسلام آباد( ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ قانون اور آئین کے مطابق ہم پارلیمان کو جوابدہ ہیں، ہم نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے ریفرنس دائر کیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے توشہ خوانہ سے قیمتی گاڑیاں لے کر آصف زرداری اور نوازشریف کو دیں ۔توشہ خانے کے حوالے سے عمران خان کے خلاف ریفرنس بن کر پہلے ہی الیکشن کمیشن کے پاس گیا ہے ۔