( ٹی این ایس )
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ثبوت مل گئے کہ من پسند استعفے قبول کیے ، آڈیو لیکس کے ہمراہ ہائیکورٹ میں استعفے منظوری کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رہے ہیں ۔
پنجاب ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں اسد عمر نے بتایا کہ چرچا آڈیو لیکس کا ہے، آڈیو لیکس میں سنا جا سکتا ہے کہ کیسے من پسند استعفے قبول کیے گئے ،، آڈیو لیکس بطور ثبوت ہائیکورٹ سے رجوع کرنے جا رہے ہیں کہ تمام 123استعفوں کو اکٹھا منظور کیا جائے۔۔۔