پاکستان کا منی لانڈرنگ سے متعلق جنوبی افریقہ کیساتھ ایم او یو کا فیصلہ

 
0
87

اسلام آباد: پاکستان نے منی لانڈرنگ سے متعلق جنوبی افریقہ کے ساتھ ایم اور یو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بھی پاکستان کے اقدامات جاری ہیں۔ وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ سے متعلق جنوبی افریقہ کے ساتھ ایم او یو کرنے کی منظوری دے دی۔ فنانشل مانٹرنگ یونٹ اور فنانشل انٹیلیجنس سنٹر ایم او یو پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم او یو کے تحت منی لانڈرنگ کیسوں سے متعلق فنانشل انٹیلیجنس کا تبادلہ ہو گا جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے معلومات کا تبادلہ بھی ایم او یو کا حصہ ہوگا۔

وزارت قانون و انصاف سے ایم او یو کے مسودے کی توثیق لی جاچکی ہے اور وزارت خارجہ سے بھی مفاہمت کی یادداشت سے متعلق این او سی حاصل کیا جاچکا ہے۔