ممبئی جنوری 13(ٹی این ایس)بالی ووڈ میں چھوٹے نواب کے نام سے مشہور سیف علی خان نے سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی اداکار سیف علی خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور ان کی فلمیں مسلسل ناکامی کا شکار ہورہی ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان دکھائی دیتے ہیں لیکن انہیں ’ریس تھری‘ کا انتظار تھا مگر بالی ووڈ کے سلطان نے اس فرنچائز پر بھی قبضہ جمالیا اور یوں پہلی دونوں فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے چھوٹے نواب کو ’ریس تھری‘ سے باہر کردیا گیا تاہم سیف علی خان نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے حیران کن انکشاف کرڈاالا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھوٹے نواب نے ’ریس تھری‘ نہ کرنے کی وجہ سلمان خان کو نہیں بلکہ اسکرپٹ کو قرار دیا۔